دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے ستیانہ روڈ رچنا ٹاؤن فیصل آباد ریجن میں واقع فیضان مدینہ ہُدیٰ مسجد میں حاضری دی اور وہاں کے طلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے طلبۂ کرام کو مدنی چینل پر چلنے والے مختلف سلسلوں کے حوالے سے آگاہ کیااور بچوں کے لئے آنے والے مدنی چینل کڈز  کے حوالے سےبھی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مدنی چینل کڈز ہمارے بچوں کی اخلاقی تربیت کےلئے بہت اہم ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں مبلغ دعوت اسلامی نے طلبۂ کرام کو بذریعۂ ویڈیو غلام رسول کے مدنی پھول کے تھری ڈی اینی میٹیڈ کارٹون بھی دکھائے اور اور ان کو بتایا کہ اس اسکرپٹ میں بچوں کے سیکھنے کے حوالے سے سنتیں اور آداب بھی موجود ہیں۔

اسی طرح مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے شالامار باغ لاہور کے قریب سُکھ نہر اسٹاپ پر واقع ایک اسکول کا وز ٹ کیا۔مبلغ دعوت اسلامی نے اسکول کے بچوں کو غلام رسول کے مدنی پھول کارٹون دکھائےاور انہیں مدنی چینل اور مدنی چینل کڈز کا تعارف پیش کیاجس پر اسکول کے پرنسپل اور بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں مبلغ دعوتِ اسلامی نے بچوں سے سوالات کئے اور درست جوابات دینے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

بعد میں ذمّہ داران نے اسکول کے پرنسپل مبشر مغل سے ملاقات کی اور ان والد کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ بھی کی جس پر مبشرمغل نے مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران کا شکریہ ادا کیا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔